ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں سائنس، آرٹس اینڈ کرافٹ کی نمائش کا اہتمام

بھٹکل اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں سائنس، آرٹس اینڈ کرافٹ کی نمائش کا اہتمام

Sun, 19 Jan 2020 20:50:17    S.O. News Service

بھٹکل :19؍جنوری(ایس اؤ نیوز)اسلامیہ اینگلواردوھائی اسکول میں سائنس،آرٹس اینڈ کرافٹ نمائش کا اتوار 19جنوری 2020کو اسکول صحن میں انعقاد کیاگیا ۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل نے شعبہ سائنس کا اور ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری نے آر ٹس اور کرافٹ شعبہ کا افتتاح کیا۔طلبا کی صلاحیتوں کی ستائش کرتے ہوئے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل نے کہاکہ اگر اسکول کی سطح پر طلبا کو تعلیمی ، تحقیقی اور عملی تجربات کا موقع فراہم کیا جاتاہے تو طلبا کی ہمہ جہت ترقی میں معاون ہوگی۔ آج  یہاں نمائش میں طلبا کی جانب سے مختلف موضوعات پر پیش کئے جارہے بے شمار ماڈلس اس کی بہتر مثال ہیں۔ طلبا کی ہمہ جہت ترقی کے لئے انجمن ہمیشہ اپنا تعاون کرتے رہنے کا تیقن دیا۔  

نمائش میں طلبا کی جانب سے اپنے اپنے نمائش کی عملی شکل کو زبانی دہراتے ہوئے ناظرین کو تفصیلات دے رہے تھے۔ شعبہ کمپیوٹر کی جانب سے مختلف مساجد، سرکاری دفاتر ، گلی محلے اور سڑکوں کے پروجکٹس کافی قابل دید تھے۔ ہر ایک جماعت کے طلبا نے الگ الگ عنوان کے تحت اپنے  اپنے نمائش کو پیش کیا۔

نمائش میں سائنس کے 65، آرٹس اینڈ کرافٹ کے  160ماڈلس کے علاوہ  کمپیوٹر شعبہ کی جانب سے 10پاور پرزنٹیشن پیش کئے گئے ۔ اسکول ہیڈ ماسٹر شبیر دفعدار کی طرف سے دی گئی اطلاعات کے مطابق 20جنوری 2020کو بھی صبح 10بجے سے 2بجے تک نمائش کا اہتمام رہے گا۔


Share: